یوسف ثانی قتل کیس کے 4سہولت کار گرفتار،مرکزی ملزم بیرون ملک فرار
میرپور(بیورورپورٹ)ایس ایس پی میرپور سید ریاض بخاری نے اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ چکسواری میں قتل کی سنگین واردات کے قاتلوں کو ٹریس کر لیا ،میرپور پولیس نے چکسواری میں سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری یوسف ثانی اور اس کے بھتیجے ضیا الدین کے قتل میںملوث چار سہولت کاروں کو 48گھنٹوں میںگرفتار کر کے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی،جبکہ وقوعہ کا اصل ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا،ملزمان مقتولین کے حقیقی رشتہ دار تھے قتل کی واردات خاندانی دشمنی شاخسانہ ہے دونوں گروپوں کے درمیان 2012سے لڑائی جھگڑے چل رہے تھے قتل کے بڑے ملزم احمد علی کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابطے جاری ہیں ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔ایس ایس پی سید ریاض بخاری کے مطابق قتل کے اس سنگین واقعہ میں ملوث سب سے بڑا ملزم احمد علی 9ستمبر کو برطانیہ سے پاکستان آیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم احمد علی نے پاکستان آ کر اسلام گڑھ میں کسی رشتہ دار کے پاس رہائش اختیار کی بینک اکائونٹ کھلوایا اور اے ٹی ایم کے ذریعے رقم نکلواتا اور جمع کرواتا رہا انہوں نے بتایا کہ ملزم نے اسلحہ بھی یہاں سے خریدا اور اپنے چار سہولت کاروں کی مدد سے یہ سنگین واردات میرپور پولیس نے 48گھنٹوں کے اندر ہی قتل کی سنگین واردات میں ملوث چار سہولت کارملزمان کو گرفتار کر لیا تھا اور چاروں گرفتار ملزمان سے میرپور پولیس اس وقت مزید تشویش میں مصروف ہے ،ایس ایس پی میرپور ریاض بخاری نے مزید بتایا کہ ملزم احمد علی برٹش کشمیری ہے ہم نے وقوعہ کے فوراً بعد اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ناکہ بندی کروا رکھی تھی لیکن ملزم لاہور سے ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے انٹر پول سے رابطہ کر لیا ہے اور اصل ملزم کو بیرون ملک سے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا اور اس قتل کی سنگین واردات میں ملوث تمام کرداروں جلد ان کے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا ۔عوامی و شہری حلقوں نے ایس ایس پی میرپور سید ریاض بخاری اور ان کی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ قتل کے اصل ملزم احمد علی کو پولیس جلد گرفتار کر کے مقتولین کو انصاف فراہم کرے گی ۔