عوام کو چکر لگوانے والے آفیسر عہدوں پر نہیں رہیں گے،فاروق حیدر

مظفرآباد(وقائع نگار)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ عوام الناس کے جائز کاموں میں بلاوجہ تاخیر اور ٹال مٹول ناقابل برداشت ہے ۔ عوام الناس کو تکلیف پہنچانے اور انہیں جائز کاموں کے لئے بار بار دفاتر کے چکر لگوانے والے آفیسران اپنی نشستوں پر نہیں رہیں گے ۔ سرکاری دفاتر میں بیٹھنے والے عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے تنخواہیں لیتے ہیں اور ان کے ملازم ہیں نہ کہ حاکم ، اپنی ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر ادا کریں۔ وزیر اعظم ہائوس چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے لوگ آزاد کشمیر بھر سے اس لیے تشریف لاتے ہیں کہ سرکاری دفاتر میں جائز کاموں بھی سفارش کے بغیر نہیں ہوتا جوکہ باعث تشویش ہے اور ناقابل برداشت ہے ۔ ریاستی انتظامی ڈھانچے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے جائز کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے مگر اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ عوام الناس سے آفیسران کا رویہ ہتک آمیز اور تاخیری ہوتا ہے ۔ وزراء کرام مختلف اضلاع کے اندر جاکر محکمہ جات کی کارکردگی بالخصوص عوام کے ساتھ لیزان پر کڑی نظر رکھیں ۔ حکومت ،انتظامیہ عوام کی خادم ہے اور انہیں جوابدہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے وفود نے ملاقاتیں کیںاوراپنے اپنے مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے عوامی شکایات پر احکامات جاری کیے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر اعظم سے ملاقاتیں کرنے والوں میں ضلع پونچھ سے سردار جاوید ایوب، وجیہ الاسلام، بلا ل انجم، بابر حسین ، ہمایوں ظفر، واجد حسین، احسن ظفر ، راشد حنیف، ظفر اقبال، جہلم ویلی سے بدرزمان خان، سردار غلام نبی، مولانا محمد الطاف بٹ، عبدالحمید مغل، کیپٹن عبدالودود، آزاد علی، سید وقاص شاہ، امتیاز ہمدانی، ماسٹر محمد حسین، راجہ ساجد سعید خان، محمد حسین، ودیگر اضلاع سے واجد علی، یاسر ، عبدالعزیز، محمد روشن، مسکین شاہ، محمد امین کان، فاروق قریشی، راجہ شمیم، محمد عمیر خورشید، محمد جاوید، مختار گل، بشارت کان، ابرار عباسی، غلام حسین اعوان، محمد صغیر نبی، محمد نوید، محمد صغیر، محمد شبیر، خالد مغل، نعمان زرگر، محمد شبیر قریشی، مراد علی، محمد سعید قریشی، راجہ محمد دائود، محمد یاسین، محمد عارف، میر محمد ، لیاقت علی، ناظم حسین شاہ، محمد اسلم مغل، عبدالخالق، محمد شبیر چوہان، سفیر احمد، علی حسین، محمد آزادخان، راجہ شاہد، غازی انور، راجہ منشا دھیر کوٹ، نذیر حسین قریشی، سردار فاروق خان، چوہدری ممتاز ، سخاوت مغل، محمد عرفان عباسی، چوہدری طالب حسین، توقیر احمد خان، محمد اسماعیل چوہان، محمد ریاض، محمد یاسین مغل، محمد سفیر مغل، محمد ریاض عالم، عبدالخالق، روشن دین گورسی، میر محمد افضل، محمد اسرائیل، محمد افضل، لیاقت نذیر، قلندرخان، زوہیب الحسن، ودیگر نے ملاقاتیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ نے کی حکومت آزادکشمیر کے اندر اداروں میں اصلاحات لا رہی ہے ، میرٹ کی بحالی، این ٹی ایس ، پی ایس سی کی تشکیل نو، ایمر جنسی سروسز جیسے اقدامات سے عام آدمی کی براہ راست ریاستی و حکومتی امور میں شمولیت یقینی بنائی گئی اور کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے ذریعے گائوں گائوں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبہ جات بلاتخصیص شروع کیے گئے ۔ ماضی میں بغیر منصوبہ بندی کے ریاستی وسائل ایک مخصوص طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے ہی مختص ہو کر رہ گئے تھے جن کو ہم نے بدلا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہفتہ میں دو ایام عوام کیلئے مختص کر دیے گئے ہیں تاکہ عوام کے مسائل سے آگاہی اور ان کا مناسب حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کا احترام اور عزت حکومت پر فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام مسائل کا حل حکومت کا فرض ہے اور ہم اپنے فرض سے بخوبی آگاہ ہیں۔ عوام انفرادی کاموں کے بجائے اجتماعی کاموں کی طرف زیادہ توجہ دیں اور اجتماعی کاموں کی نشاندہی کریں تاکہ آزادکشمیر کا ہر گائوں ماڈل ویلج بن سکے جہاں پر لوگوں کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات میسر آئیں اور ان کا معیار زندگی بلند ہو سکے۔