میرپور پریس کلب کے الیکشن،عابد شاہ صدر،سجاد خانپوری سیکرٹری جنرل منتخب

میرپور(بیورورپورٹ)کشمیر پریس کلب کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔ پروگریسو پینل کے 5امیدوار جبکہ اتحاد پینل کے دو امیدوار کامیاب۔تفصیلات کے مطابق کشمیر پریس کلب میرپور کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔نتائج کے مطابق سید عابد حسین شاہ صدر ،سجاد جرال سینئر نائب صدر، سجاد خانپوری جنرل سیکرٹری ، ممتاز خاکسار نائب صدر ، خرم عثمان ڈپٹی سیکرٹری جنرل بلال رفیق سیکرٹری مالیات اور وقاص رشید مغل سیکرٹری نشرو اشاعت منتخب ہو گئے پولنگ کشمیرپریس میرپور کے ہال میں منعقدہوئی جس میں 69ممبران نے حصہ لیا اسطرح ٹرن آئوٹ سو فیصد رہا