ڈڈیال، بلال منی ایکس چینچ ڈکیتی، پولیس ملزمان کوگرفتار کرنے میں ناکام

ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) بلا ل منی ایکسچینج کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں پولیس تھانہ ڈڈیال تا حال ناکام۔ دو دن گزر جا نے کے باوجو د کو ئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ ڈکیتی کی واردات میں ملزمان کا گرفتار نہ ہونا پولیس تھانہ ڈڈیال کے لیے کھلا چیلنج بن گیا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنا نے کے لیے جرائم کی وارداتو ں کو روکنے کے لیے تھا نہ پو لیس ڈڈیا ل کو ٹھو س بنیا دو ں پر کام کر نا ہو گا۔ حالیہ واردات کی وجہ سے ڈڈیا ل کی عوا م میں شد ید بے چینی کی فضا پیدا ہو چکی ہے۔ تفصیل کے مطابق دو ون گزر جا نے کے با وجو د بلا ل منی چینج میں ڈکیتی کے کو شش کر نے وا لے ملزما ن گر فتا ر نہ ہو سکے۔دن دیہا ڑے ڈکیتی کی واردات قانون نا فذکر نے وا لے ادارو ں اور پو لیس کے لیے کھلا چیلنج بن کر رہ گئی ۔اس ڈکیتی میں زخمی ہو نے وا لے را جہ اشفا ق کے پیٹ اپر یشن ہو چکا ہے۔ تھا نہ پو لیس ڈڈیا ل اس کیس کو حل کر نے میں تا حا ل ناکام دیکھا ئی دے رہی ہے  جس کی وجہ سے شہر یو ں میں بے چینی پا ئی جاتی ہے۔ شہر یوں نے اعلی حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ ملزما ن کو گرفتا رکر کہ سخت سے سخت سزا دیں۔