سات یوسیز پر مشتمل سب ڈویژن کیخلاف دھرنا بلاجواز ہے، پرویز گوہر

ہجیرہ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) سات یونین کونسلز پر مشتمل سب ڈویژن ہمارا حق ہے احتجاج اور دھرنا بلا جواز ہے ممبر اسمبلی یاسین گلشن نے پریس کانفرنس کے اندر جرات اور بے باکی سے زیرٰن سات یونین کونسلز کے عوام کے حق کی ترجمان کی انکے خلاف بے بنیاد پروپگنڈہ بند کیا جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ عباسپور کے رہنماء چوہدری پرویز گوہر ایڈوکیٹ، سردار عبد الرحیم ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سڑکیں بلاک کرنے سے عوامی حقوق کی جنگ کھبی بھی نہیں لڑی جا سکتی بلکہ ایسے عمل سے نفرتیں اور تعصب  اور فتنہ فساد جنم لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے جمہوری اصولوں، تہذیب اور احترام کو بھی ملحوظ رکھنا پڑھتا ہے۔ لوگوں کو مسائل، تکالیت اور عوام راستے میں رکاوٹ ڈالنے سے عوام کو پریشانی میں مبتلا کرنے سے کون سے عوام حقوق کا دفاع کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سات یونین کو نسلز کے عوام کے بنیادی حق ہے کہ ان کو ایک الگ انتظامی یونٹ دیا جائے تا کہ ان کو ایک الگ مرکز کے ساتھ منسلک کر کے انتظامی اموار کی بجا اوری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہم کسی علاقے، سب ڈویژن کے خلاف ہیں اور نہ ہی کسی ضلع کے خلاف ہیں بلکہ حلقہ عباسپور کی زیریں سات یونین کونسلز کے عوام کے حق کی بات کرتے ہیں۔ چند عناصر لوگوں کو برادریوں اور علاقوں میں تقسیم کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔حلقہ کی زیریں سات یونین کونسلز کا تعلق حلقہ عباسپور سے ہے اور یہ حالصتاََ حلقہ عباسپور کا معاملہ ہے۔ چاہے وہ عباسپور کے ساتھ شام ہوں یا اپنے الگ سب ڈویژن کے حصول کیلئے جد وجہد کریں۔ کسی کو کوئی حق نہیں کہ حلقہ عباسپور کے معاملات میں مداخلت کرے۔ انہوں نے مذید کہا کہ بیڑی گلی سے چنبہ گلی تک سات یونین کونسلز پر جاری تحریک حق اور سش پر مبنی ہے ان کی اس تحریک میں روڑے اٹکانا سورج کو چراغ دیکھانے کے مترداف ہے ہم اس تحریک کی کامیابی اور عوامی حقوق کی خاطر حلقہ ایم ایل اے چوہدری یاسین گلشن کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔