چکسواری:نایاب جنگلی حیات کا شکار دھڑلے سے جاری،ذمہ دار تماشائی
چکسواری (بیورو رپورٹ)محکمہ جنگلی حیات اور پولیس کی غفلت، پنیام چکسواری اوراس کے مضافاتی علاقوں میں جنگلی جانوروں پرندوںخرگوش،تیتر،مرغابی وغیرہ کا شکار دھڑلے سے جاری ہے۔پنجاب اور پاکستان کے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے شکاری نہ صرف جنگلی حیات کے خاتمے کا باعث بن رہے ہیں بلکہ مقامی آبادی کا سکون بھی تباہ کر رہے ہیں۔رات کو کئے جانے والے شکار میں شکاری آتشیں اسلحے کا استعمال کرتے ہیںجو مقامی آبادی کا سکون تباہ کرنے کا باعث بن رہا ہے۔پولیس سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔ وزیر جنگلات و وائلڈ لائف نوٹس لیں اور جنگلی حیات کو تحفظ دیں ۔تفصیلات کے مطابق چکسواری اوراس کے گرد و نواح میں غیر قانونی شکار جاری ہے۔ رات کے اندھیرے میں شکاری پنیام اور دیگر علاقوں میں شکار کھیلتے ہیں۔شکاری مقامی جانوروں خرگوش ،تیتر اور موسمی پرندوں مرغابی وغیرہ کاشکار کرتے ہیں۔ شکاری آتشیں اسلحے کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں جو مقامی آبادی کے سکون کی تباہی کا باعث بھی بن رہا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کی کارروائیاں عام شکاریوں تک محدود ہیں ۔سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے شکاریوں پر کوئی پابندی نہیں۔ جنگلی حیات کو تحفظ دینے والے محکمہ نوٹس لیں اور جنگلی حیات کو بچائیں ۔آتشیں اسلحہ کے استعمال کو بھی روکا جائے۔ مقامی آبادی اپنے سکون کی تباہی پر کسی وقت بھی اشتعال میں آ سکتی ہے۔