پیرس میں کشمیریوں کا یکجہتی مارچ،دنیا ظلم رکوائے،بیرسٹر سلطان

پیرس(نمائندہ خصوصی) ازاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی ائی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں،کشمیریوں اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے افرادنے یوم یکجہتی کشمیر منانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔اس کا اغاز اج یہاں پیرس کے ایفل ٹاور کے سامنے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں سینکڑوں کشمیریوں اور پاکستانیوں کا زبردست مارچ سے ہوا۔ اس موقع پر پاکستانیوں ، کشمیریوں، سکھوں اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پرپیرس کے ایفل ٹاور کے سامنے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ہونے والے مارچ میں شرکاء نے کشمیری کشمیریوں کا ہے، بھارتی غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے، اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوائے جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے اور اسی طرح کے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھئے ہوئے تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج ہم یہاں پیرس کے ایفل ٹاور سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلاتے ہیں کہ جس طرح انھوں نے جرا ت اور بہادری کے ساتھ بھارت کے توپ و تنگ کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے اور بھارتی فوج کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے ہم یہاں سے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل اوربھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو دنیا میں امن قائم نہیں رہ سکے گا۔ ہم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری دنیا میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں سے کہیں گے کہ وہ اگلے دو دن مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلائیں کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور کشمیری عوام کی قربانیں رنگ لائیں گی اور آزادی کی اس جدوجہد میں ہم انکے ساتھ ہیں اور سفارتی کوششوں سے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے کہ وہ کشمیریوں پر مظالم و بربریت بند کرے۔اسی طرح ہم عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کو انکے مستقبل کا فیصلہ انکی مرضی و منشاء کے مطابق کرنے کے لئے استصواب رائے دلوائے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے گذشتہ چھ ماہ میں سات مظاہرے کرائے جس میں پیرس میں یہ دوسرا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں یہاں پر مقیم تارکین وطن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر پی ٹی ائی کشمیر یورپ کے صدر زاہد ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں تمام افراد کا اس مظاہرے میںں شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے   اس مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے اسے کامیابی سے ہمکنار کیا اور کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بھی شکر گزار ہوں کہ وہ یہاں تشریف لائے۔ اس سے قبل بھی قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 15 اگست کو بھی پیرس آئے تھے اور یہاں پر مظاہرے کی قیادت کی تھی۔ آج بھی انکی قیادت میں یہاں پیرس کے ایفل ٹاور کے سامنے اتنا بڑا مارچ ہوا ہے۔ ہم یہاں پیرس کے ایفل ٹاور کے سامنے سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہم انکی آواز یورپ کے ایوانوں میں بلند کرتے رہیں گے۔ اس موقع مظاہرے سے مشتا ق جدون، کامران گھمن، ملک منیر،یاسر قادر، طاہراقبال،ابرار کیانی،منیر وڑائچ،پیر شیراز، مسٹر فرانک مولر،خواجہ حنیف،یاسر خان،راجہ مظہر، میاں ذوالفقار عجائب چوہدری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔