چکسواری:ٹریفک پولیس فرائض سے غافل،کم عمر ڈرائیور سڑکوں پر قابض

چکسواری (بیورو رپورٹ) چکسواری اورا س کے گرد و نواح میں کم عمرڈرائیور قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔چھوٹے چھوٹے بچے جن کے پائوں زمین پر نہیں لگتے موٹر سائیکل اور کاریں ڈرائیو کرتے نظر اتے ہیں۔کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے ائے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔والدین بھی برابر قصور وار ہیں جو اپنے بچوںکو ڈرائیو کرنے دیتے ہیں۔صبح کے وقت سکول جانے والے بچوں کی بڑی تعداد خود موٹر سائیکل ڈرائیو کرتے نظر اتے ہیں۔ لیکن ٹریفک پولیس کی زیادہ ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ٹریفک کنٹرول کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنے ہی کی تنخواہ لیتے ہیں۔کم عمر ڈرائیوروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ٹریفک پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور کم عمر ڈرائیوروں کا چالان کریں اور خلاف ورزی پر انھیں حوالات میں بند کریں۔بلاتخصیص کارروائی ہونی چاہیے۔