مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عمران کا وزیراعظم بننا ضروری ہے،بیرسٹر سلطان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر پاکستان کے انتخابات میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لے گی۔پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کرے گی کیونکہ عمران خان ہی اس وقت ملک میں وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں اور ٹرمپ ، بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے نتیجے میں ہونے والی سازشوں کا  مقابلہ کرسکتے ہیںاوراس وقت بھارت جو سیئز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اسکا بھی منہ تور جواب دے سکتے ہیں۔ان حالات میں ملکی معیشت کو مضبوط کرنا اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے عمران خان کاوزیر اعظم بننا از بس ضروری ہے۔ کیونکہ بھارت آئے روز سیئز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کرکے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ان حالات میں جبکہ مودی نواز گٹھ جوڑ کی وجہ سے نواز شریف کا مظفر آباد جا کر بھی مودی اور کلبھوشن کے خلاف ایک لفظ بھی نہ کہنا یہ کیسی جمہوریت ہے کہ دہشتگردی کرنے والوں کے خلاف ایک لفظ بھی نہ کہا جائے۔اب کشمیریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام بھی نواز شریف سے نفرت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاںاسلام آباد میں پاکستان تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مودی نواز گٹھ جوڑ کی وجہ سے بھارت آئے روز سیئز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور نواز شریف کا مظفر آباد میں مودی اور کلبھوشن کے خلاف ایک لفظ نہ کہنا یہ کیسی جمہوریت ہے کہ دہشتگردی کرنے والوں کے خلاف ایک لفظ بھی نہ کہنا۔ نواز شریف سے خود پاکستان کے عوام بھی نفرت کرتے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر پاکستان کے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی، پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کرے گی کیونکہ عمران خان ہی اس وقت ملک میں وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں اور ٹرمپ ، بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے نتیجے میں ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیںاوراس وقت بھارت جو سیئز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اسکا بھی منہ تور جواب دے سکتے ہیں۔ان حالات میں ملکی معیشت کو مضبوط کرنا اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے عمران خان کاوزیر اعظم بننا از بس ضروری ہے، کیونکہ مودی ،نواز گٹھ جوڑ کی وجہ سے بھارت آئے روز سیئز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کرکے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایسے میں عمران خان ہی ملک کو درپیش مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔