چکسواری،ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے،متعدد میڈیکل سٹور اور ہسپتال سیل

چکسواری (بیورو رپورٹ) ڈرگ انسپکٹر ضلع میرپور چودھری محمد عجائب کا اچانک دورہ چکسواری۔اسپتالوں اور میڈیکل سٹورز کی پڑتال۔بدون لائسنس وٹرنری سٹوربند کرا دیا۔ حمید آباد چوک میں قائم  نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف ،گائناکالوجسٹ اور میڈیکل سٹو ر کا لائسنس  نہ ہونے اظہار برہمی۔اسپتال کو قواعد و ضوابط کے تحت چلانے کے لئے چار دن کی مہلت۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد بشیر ،چیف ڈرگ انسپکٹر اور ڈی ایچ او ضلع میرپور کی خصوصی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر چودھری محمد عجائب نے اچانک چکسواری کا دورہ کیا۔ انہوں نے پرائیویٹ ہسپتالوں اور میڈیکل سٹورز کی پڑتال کی۔ ڈاکٹر محمد عجائب چوہدری نے حمید آباد میں بغیر لائسنس چلنے والا وٹرنری سٹور بند کرا دیا۔ جبکہ میرپور کوٹلی روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں کوئی بھی کوالیفائیڈ ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔ ڈرگ انسپکٹر نے ہسپتال کو قواعد و ضوابط کے تحت چلانے کے لئے چار دن کی مہلت دی دی۔ ڈرگ انسپکٹر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ وٹرنری سٹور کو لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے بند کیا ہے۔میڈیکل سٹور مالکان اپنے اپنے لائسنس بنوائیں اور قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے سٹور چلائیں۔نیم حکیموں ،عطائیوں کو چکسواری سے بھگا کر دم لیں گے۔کسی کو بھی انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔چکسواری کی سرزمین جعل سازوں اور عطائیوں کے لئے جنت بنی ہوئی ہے۔رولز سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کرنے دیں گے۔