میرپور:ملزم کی سزائے موت ختم کرنے کیخلاف نظرثانی اپیل خارج

میرپور(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے جہانگیر اکبر بنام راجہ شہزاد قتل کیس میں ریویوپیٹشن کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے تھانہ ڈڈیال کے مشہور مقدمہ قتل کے آپنے فیصلہ کے خلاف دائر پیٹیشن کو خارج کر دیا ہے یاد رہے عدالت عظمی نے مذکور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جہانگیر اکبر کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے دوسرے ملزم نصیر اکبر کی سزا بھی ختم کر دی تھی