عوامی مسائل کا علم اٹھائے محمود مسافر کا قافلہ میرپور پہنچ گیا

میرپور(بیورورپورٹ) محمودمسافر کے32 مطالبات حکومت آزاد کشمیر ایک سال قبل منظور کر کے انہیں حل کرنے کی مہلت لے چکی ہے اب ان مطالبات پر مذاکرات کی کوئی جوازیت نہیں ہے بلکہ صرف ان پر عملدرآمد ہونا باقی تھا لیکن حکومت نا کام ہو گئی اور محمود مسافر نے دوبارہ بھمبر سے تین گدھوں اور ایک اونٹ کے ساتھ 27 مارچ کو لانگ مارچ شروع کر دیا ہے اورساتویں روز جاتلاں، چیچیاں ،منگلا سے ہوتے ہوئے وائی کراس میر پور پہنچ گئے ہیں یہ بات جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے مرکزی چیئرمین پبلسٹی بورڈ محمد عظیم دت ایڈووکیٹ نے میڈیا کو جاری کی ہے انہوں نے بتایا کہ نیو جبوٹ سے ساجد رحمٰن بھٹی، میاں محمد شفیق، راشد محمود ایڈووکیٹ اور دیگر درجنوں شہریوں نے چھٹے روز جھنگڑ رینگ پل سے انہیں الوداع کیا اس موقع پر عظیم دت ایڈووکیٹ نے کہا کہ محمود مسافر کا لانگ مارچ یک رکنی ہے اس کا اور ہمارا کسی کے خلاف کوئی تحریک چلانے کا پروگرام نہیں ہے لیکن محمود مسافر کو جبی کے مقام پر اپنے اونٹ اور تین گدھوں کے ساتھ تین دن روکے رکھنا سیاسی آزادیوںکے منافی قدم ہے انہوں نے کہا محمود مسافر ہمارے ممبر ہیں لیکن ان کامارچ گذشتہ سال کے مارچ کا تسلسل ہے اس لئے ہم عوامی مسائل کے حل کے لئے ان کے ساتھ ہیں۔