بلا جواز جرمانوں کیخلاف تاجروں کی شٹر ڈائون ہڑتال، پورا نکیال شہر بند

نکیال(سٹی رپورٹر)تحصیلدار نکیال سید کلیم عباس کا تاجروں کو بلاجواز جرمانے اور ہتک امیز سلوک پرتاجروں نے شٹر ڈائون ہڑتال کر کہ پورا نکیال شہر بند کر دیا اور ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹرفیک جام کر دی اسسٹنٹ کمشنر ولید انوار ولید نے تحصیلدار کے خلاف تحقیقات کروانے کی یقین دہانی کروا کر ہڑتال ختم کروا دی، تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران سردار ریاست گولڈن نے تحصیلدار فتح پور تھکیالہ سید کلیم عباس کا تاجروں کو بلاجواز جرمانہ کرنے اور تاجروں کے ساتھ ہتک آمیز رویوں کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دے کر سارا شہر بند کروا دیا نکیال شہر کا مرکزی پڑوا چوک بند کروا کر ہر قسم کی ٹریفک جام کر دی صدر انجمن تاجران سردار ریاست گولڈن نے تاجر برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی گولہ بھاری کی وجہ سے نکیال شہر میں تمام کاروبار بالکل ٹھپ ہو چکے ہیں اور اوپر سے انتظامیہ تاجروں کو پریشان کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے گزشتہ دو ہفتہ سے تحصیلدار نکیال کا رویہ انتہائی ہتک امیز ہے ہر دوسرے روز تاجروں کو بھاری جرمانے کر کے پریشان کیا جا رہا ہے اس موقع پر سابق صدر انجمن تاجران سردار ندیم جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نکیال انتظامیہ نے اگر اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو تاجر برداری نکیال انتظامیہ کے روایہ کے خلاف بر سر پیکار رہے گیاس موقع پر چوہدری خورشید عالم،سردار یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیاسابق صدر انجمن تاجران نے اسسٹنٹ کمشنر نکیال کو تحصیلدار نکیال کلیم عباس کے روایہ کے متعلق آگاہ کیا تو اسسٹنٹ کمشنر نے تاجر برداری کو یقین دہانی کروائی کہ دو دن کا وقت دیا جائے تاکہ میں سارے معاملے کی چھان بین کر سکوں اور آئندہ انتظامیہ کا کوئی بھی آفسیر بازار کا دورا کرنے سے قبل صدر انجمن تاجران کو آگاہ کرنے کا پابند ہو گا اسسٹنٹ کمشنر کی یقین داہانی پر تاجروں نے ہڑتال ختم کر دی۔