ڈڈیال ٹی ایچ کیو میں سرجن ڈاکٹر نہ ہونے سے مریض خوار ہونے لگے

  ڈڈیال(ہارون محمود)ڈڈیال ٹی ایچ کیو ہسپتال  میں سرجن ڈاکٹر نہ ہونے سے مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے پر مجبور عرصہ دارز سے اہلیان ڈڈیال کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا نہ ہو سکا عوام علاقہ میں شدید تشویش پائی جانے لگی گذشتہ روز میڈیا ٹیم نے تحصیل ہیڈکوراٹر کا دورہ کیا اس وقت وہاں پر موجود عملہ ایم ایس ڈاکٹر منظور کی زیر نگرانی میں مصروف عمل تھا اس موقع پر وہاں پر تعینات ڈاکٹر ایم ایس سردار منظور حسین سے جب معلوم کیا گیا کہ ابھی یہاں پی سی ون کی کتنی آسامیاں ہیں تو انھوں نے بتایا کہ یہاں پر 92آسامیاں ہیں مگر یہاں پر ابھی صرف 62 آسامیوں پر کام چل رہا ہے 100بیڈز ہسپتال کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا پہلے 50بیڈ کا تھا ابھی 150 بیڈز کا ہسپتال ہو جائے گا پہلے بڑی مشکل سے50بیڈز کا ہسپتال بڑی مشکل سے چلا رہے ہیں جب 150کا ہو جائے گا تو پھر مزید مشکل ہو جائے گی ایم ایس سردار ڈاکٹر منظور حسین نے کہا کہ میں نے100بیڈز کا پی سی ون مکمل تیار کر کے بھیجا ہے عوام علاقہ کا پرزور مطالبہ ہے کہ فوری طور پر 100بیڈز کا پی سی ون منظور کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال کے لیے آسامیاں تخلیق کی جائیںتاکہ لوگوں کو بروقت سہولیات میسر آسکیں ڈاکٹر ایم ایس سردار منظور حسین نے کہا کہ یہاں پر جو 92آسامیاں منظور شدہ ہیںدی جایئں اہلیان ڈڈیال کا وزیر اعظم آزاد کشمیر مقامی ایم ایل اے چوہدری مسعود خالد وزیر صحت اور ڈی جی سے پر زور مطالبہ ہے کہ عوام علاقہ کا یہ دیرینہ مطالبہ فوری پورا کیا جائے جو کئی سالوں سے حل نہیں ہوا عوام علاقہ امید کرتے ہیں کہ موجودہ گڈ گورنس اور مقامی ایم ایل اے چوہدری مسعود خالدجو یہاں سے بھاری اکثریت سے جیتے ہیں ہمارا یہ جائز مطالبہ پورا کریں گے