نکیال:رشتہ نہ ہونے پر نوجوان کی خود کشی،محبوبہ نے بھی زہر کھا لیا

 نکیال (سٹی رپورٹر) رشتے سے انکار ہونے پر غربی نکیال کے رہائشی محمد کلیم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔لڑکی نے زہر کھا لیا لڑکی کی حالت غیر ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ابتدائی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نکیال غربی کے رہائشی محمد کلیم ولد محمد اعظم اور ملک محمد کی بیٹی نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کا معاہدہ کر رکھا تھا مگر محمد عظیم نے لڑکی کا رشتہ دینے سے صاف انکار کر دیا محمد عظیم نے اپنی بیٹی کے رشتے کی زبان دوسری جگہ کر دی ۔محمد عظیم کی بیٹی کا نکاح جمعہ کوہونا تھا ۔پستول سے گولی مار کر کودکشی کر لی جب لڑکی کو یہ پتہ چلا کہ میرے محبوب نے میری خاطر خودکشی کر لی تو لڑکی نے زہر کھا لیا ۔جسے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو تین بجے ٹ ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا لڑکی کی حالت غیر دیکھ کر ڈاکٹرون نے ابتدائی طبی امداد کے بعد دسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا ۔پولیس تھانہ نکیال نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔