مشکلات کے باوجود پاکستان اپنی منزل کے قریب ہے،بیرسٹر سلطان

برسلز(نمائندہ کشمیر ٹوڈے) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مشکلات اور بیرونی چیلنجز کے با وجود آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان جو کہ علامہ اقبال کا خواب تھااور قائد اعظم محمد علی جناح نے جس طرح کہا تھا کہ پاکستان دنیا کی عظیم ریاستوں میں سے ایک ہو گا۔ اب وہ منزل قریب ہے۔ مشکلات کے با وجود پاکستان اپنی منزل کے قریب ہے۔ میں یہاں برطانیہ، برسلز اور جینوا کے دورے پر آیا ہوں تاکہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مسئلہ کشمیرکے حل،بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی، سئیز فائر لائن پر جاری بھارتی خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ میں ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے آیا ہوں۔ اگر اس موقع پر انٹرنیشنل کمیونٹی نے توجہ نہ دی تو جنوبی ایشیاء میں حالات سنگین ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں برسلز میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی کی طرف سے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبران یورپی پارلیمنٹ، یورپی یونین کے نمائندوں، کے علاوہ برسلز کی اہم سیاسی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان تمام مشکلات اور بیرونی چیلنجز کے با وجود آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان جو کہ علامہ اقبال کا خواب تھااور قائد اعظم محمد علی جناح نے جس طرح کہا تھا کہ پاکستان دنیا کی عظیم ریاستوں میں سے ایک ہو گا۔ اب وہ منزل قریب ہے۔ مشکلات کے با وجود پاکستان اپنی منزل کے قریب ہے۔ میں یہاں برطانیہ، برسلز اور جینوا کے دورے پر آیا ہوں تاکہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مسئلہ کشمیرکے حل،بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی، سئیز فائر لائن پر جاری بھارتی خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ میں ڈیڑھ کرور کشمیری عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے آیا ہوں۔ اگر اس موقع پر انٹرنیشنل کمیونٹی نے توجہ نہ دی تو جنوبی ایشیاء میں حالات سنگین ہو سکتے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج صبح ہی لندن سے برسلزپہنچے تھے جہاں پر ائیرپورٹ پر ان کا پی ٹی آئی کشمیر کے یورپی یونین کے لئے نمائندے چوہدری نصیر، ملک پرویز، چوہدری کاشف اور دیگر درجنوں لوگوں نے شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں برسلز میںیوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب شرکت کی۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہاکہ اس وقت مسئلہ کشمیر کے حل،بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی اورسئیز فائر لائن کی آئے روز بھارتی خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے یورپی یونین ہی کوئی رول ادا کر سکتا ہے۔ کیونکہ اس وقت اگر کوئی توجہ نہ دی گئی تو  بات آگے نکل جائے گی۔ میں تو کشمیری عوام کی طرف سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہوں۔ جبکہ بھارت کا مودی کے وزیر اعظم بننے سے رجعت پسندانہ رویہ  بڑھ گیا ہے۔ لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی مسئلہ کشمیر کے حل لئے اپنا کردار ادا کرے۔