Thu
12
Dec
2024
”ڈیلی اٹک نیوز“ کی ویب سائٹ کے اجراءپر بیرون ملک مقیم اہلیان اٹک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، چیف ایڈیٹر اٹک نیوز صدیق فخر کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری، ویب سائٹ ہمارے لیے ایک خوبصورت تحفہ ہے، بیرون ملک مقیم دوست احباب کے تہنیتی پیغامات، تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کے سب سے بڑے سوشل نیٹ ورک اٹک نیوز نے فیس بک کے بعد ویب سائٹ (www.dailyattocknews.com)کا اجراءبھی کردیا جس سے اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اہلیان علاقہ کو دنیا کے ہر کونے میں ہر لمحہ ہر پل خبریں پہنچے گی۔ ویب سائٹ کے اجراءکے بعد دوست احباب اور قارئین کی طرف سے مبارکباد اور تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے قارئین اٹک نیوز کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ ہمارے لیے چیف ایڈیٹر اٹک نیوز صدیق فخر کی طرف سے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔