نندو کی واپسی اور اسلامک کانفرنس 

تحریر سید رضا بخاری 
بھارت کی ہمیشہ سے یہ روش رہی ہے کہ وہاں بلی مرے یا فوجی کتا مرے یا گائے اگلے ہی لمحے الزام پاکستان کے سر تھونپ دیں آسان ترین کام نا تفتیش نا اپنے گریبان میں جھانکنے کی زحمت اور نا ہی اپنے اندرونی خلفشار پر کوئ نظر۔۔حالیہ ڈرامہ بھارتی انتخابات کو سامنے رکھ کر بڑی چالاکی سے لکھا گیا پلوامہ میں فوجی قافلے پر حملہ باقاعدہ ایک سوچی سمجھی اسکیم ہے بی جی پی کی جس کے اوپر ہنگامہ مچا کر ہندوستانی عوام کو بے وقوف بنا کر ووٹ لینا تھا انڈین میڈیا میں بیٹھے ہاکس اس پوری اسکیم میں شامل تھے اسی پلان کے تحت پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی انکو قطعی توقع نا تھی کہ اب کی بار سول حکومت مسلح افواج کی پشت طاقت بن کر سامنے آجاتے گی پوری پاکستانی قوم یک زبان ہو جائے گی جس ڈرامہ میں اس نے اپنا فایدہ تلاشہ وہ قومی یک جہتی کی صورت میں پاکستان کے حصہ آئے بہت معمولی وقت کی دراندازی کے بعد جب دوبارہ سورما پاکستانی حدود کی طرف آئے تو ایک ادھر جاگرا ایک ادھر آگرا اور نندو کو جب ہوش آیا تو وہ پاکستانی بوٹ کے نیچے تھا پاکستان چاہتا تو اپنی اس کامیابی پر خوب لتے لیتا مگر حکومت میڈیا اور سب سے زیادہ فوجی ترجمان نے نہایت متانت ۔سمجھ داری اور نہا تلہ ری ایکشن دیا دنیا ششدر رہ گئ پاکستان کی امن پسندانہ حکمت عملی پر اس جنگی قیدی سے بہترین سلوک پر وہ بھی بول اٹھا کہ وہ ممنون ہے ہم نے ہندو ظلم ستم جو انھوں نے ہمارے فوجی قیدیوں پر ڈھائے تھے اسکی پیروی نہیں کی ہم نے فاتحین بدر کی یاد تازہ کی دشمن کو اپنا بلند ظرف پیش کیا نندو واپس چلا گیا جلد یا بدیر واپس جانا ہی تھا بہترین سیاسی حکمت عملی کے تحت سفارتی شکست دی مودی سرکار کے تمام ارادے زمین بوس ہوئے ادھر اسلامی کانفرنس کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کو مدعو کیا گیا بطور مبصر پاکستان کے شدید احتجاج کے باوجود یہ دعوت واپس نا لی گئی پاکستان نے بائیکاٹ کیا ترکی اور ایران نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی انکا شکریہ سوال یہ ہے کہ بانی رکن جو مسلم امہ کے ہر اجتماعی مسئلہ میں پیش پیش ہے اسکی شکایت کو کیوں نظر انداز کیا گیا اس ڈمی فورم کا امہ کو اور ہمیں آج تک کیا فایدہ ہوا یہ صرف عربوں کا گپ شپ فورم ہے جہاں انکے من پسند موضوع پر بات ہوسکتی ہے امہ جائے بھاڑ میں۔۔جس ملک سے ہم حالت جنگ میں اسکا سواگت کیا گیا تو اس فورم کے وجود پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں اس ڈیڈ فورم سے نندو اچھا نکلا جو چائے کا کپ حلال کرکے ممنون ہوکر گیا اور اسلامی کانفرنس والے پاکستان کے تمام احسانات بھول کر سشما جی ہرنام کرتے رہے گئے پاکستان کو ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر اپنے مفاد کی راہ چننا چاہیے ۔وقت نے اپنا پرایا دکھا دیا ۔