آسٹریلوی بیٹسمیوں کی زیادہ سے زیادہ وکٹیں اڑانے کیلئے آرچر کو اسپشل آفر

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر اس وقت ایشیز سیریز میں آسٹریلوی بیٹسمینوں کیلئے دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں۔ جوفرا آرچر بیٹسمینوں کو مزید خوف زدہ کریں اس کیلئے ان کیلئے مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر ایشیز سیریز میں اب تک 13 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ابھی دو ٹیسٹ میچز باقی ہیں جن میں جوفرا آرچر کی شرکت بھی یقینی ہے۔ جوفرا آرچر حریف آسٹریلوی بیٹسمینوں کیلئے خوف کی علامت بنے ہو ئے ہیں۔ جوفرا آرچر مخصوص انداز کی سونے کی چین، ائیرنگز اور گھڑیاں استعمال کرتے ہیں۔ ایک جیولری کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جوفرا آرچر کیلئے ایک ایسی منفرد سونے کی چین تیار کی جا رہی ہے جس میں قیمتی پتھر 'روبی لگایا جائے گا اور وہ جتنی آسٹریلوی وکٹیں لیں گے اتنے ہی روبی پتھر چین میں لگائے جائیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈ کپ کی جیت کے بعد آرچر کیلئے ایسی گولڈ چین تیار کی گئی تھی جس میں ہیرے جڑے تھے۔