اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی رہائی کا حکم جاری کردیا

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کردی

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے 20,20لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ

 

کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی، جس دوران نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کابیرون ملک علاج اور مستقل بنیادوں پر ضمانت کی مخالفت کی،یاد رہے عدالت نے ہفتے کے روز اسی کیس میں نوازشریف کی

 

منگل تک عبوری ضمانت منظور کی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ہفتے کے روز اسی کیس میں نوازشریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔