نوجوان کے کان میں لال بیگ کا خاندان

فائل فوٹو

 چوبیس سالہ ایک چینی لڑکے کے کان میں شدید درد ہوا اور تشخیص پر اس کی وجہ بے حد خوفناک ثابت ہوئی۔ 

چین کے ہوئی زہو شہر کے رہائشی 24 سالہ ایل وی جوکے  کان میں شدید درد کے باعث آدھی رات کو نیند سے جاگے اور اپنے گھر والوں کو ٹارچ کی روشنی کی مدد سے کان کے اندر دیکھنے کو کہا۔

ایل وی کے کان میں جب ٹارچ کی روشنی سے دیکھا گیا تو گھر والوں کو ان کے کان کے اندر ایک بڑا لال بیگ دکھائی دیا جس پر وہ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کے کان سے لال بیگ کے 10 بچے نکالے۔

ایل وی کا کہنا تھا کہ ان کے کان میں بے حد تکلیف ہوتی تھی اور انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا جیسا ان کے کان میں کوئی رینگ رہا ہو۔

ڈاکٹر ذہونگ یی جن کا کہنا تھا کہ  یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ یہ لال بیگ کب سے ان کے کان میں رہ رہے تھے۔

 

ڈاکٹر نے چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اکثر بستر پر کچھ کھا پی کر اس کا ریپر وہیں رکھ دیتے ہیں جس کی وجہ سےوہاں لال بیگ آجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فلوریڈا کی ایک خاتون کے کان سے ایک لال بیگ نکالا گیا تھا جو کہ 9 دنوں سے کان میں موجود تھا۔