انصاف کی فراہمی عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے،جسٹس شازیہ ظفر 

مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کےلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہم پر فرض ہے، ایڈیشنل جج کا بار کونسل کے نئے ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کےلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہم پر فرض ہے، ایڈیشنل جج کا بار کونسل کے نئے ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب

حسن ابدال:انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے،ہمارا کام ہے کہ مظلوموں کو انصاف فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داریون کو پورا کریں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل جج شازیہ ظفر راجہ نے بار کونسل کے نئے ہال کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکیا۔انہوں نے کہا کہ سنئیر وکلاءکی بار کے ممبران کےلئے سہولتیں فراہم کرنانوجوان وکلاءکےلئے مثال ہے ۔ہماری کوشش ہوتی ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو ذمہ داری سونپی ہے ہم اُس ذمہ داری کو خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے انجام دیں ۔تقریب میں میاں حبیب الرحمان،طارق خان،ملک آصف علی،حامد اقبال،،منان خان،سید امتیاز حسین شاہ نے اپنے خطاب میں بار کونسل کے صدر کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر بار کونسل اٹک ملک اسرارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار کونسل کے نئے ہال کی تعمیر پر ہم صدر بار کونسل سجاد حیدر اعوان اور انکی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتے ہیں،کہ انہوں نے کم وسائل کے باوجود وکلاءکی سہولت کے لئے بار کےلئے نیا ہال تعمیر کیا ۔ صدر بار کونسل سجاد حیدر اعوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انکی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔سجاد حیدر اعوان صدر بار کونسل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ممبران کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اُن سے حد درجہ تعاون کیا ۔میں نے بار ممبران کے درمیان اختلاف کو ختم کرنے کی کوشش کی آج کی تقریب جس کی مثال ہے جونئیر وکلاءنے کل اس بار کا مستقبل ہونگے ۔وہ محنت کریں ۔اتحادواتفاق سے بار کی عزت توقیر میں اضافہ ہو گا۔بار ممبران نے جو مجھے عزت دی اُس کو ہمیشہ یاد رکھونگا۔بار کا درجہ ایک ماں کا ہوتا ہے۔اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ اس کو مظبوط بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

 

میں نے اپنی ذاتی تشہیر کی بجائے تمام فنڈوکلاءکی فلاح پر خرچ کئے۔سول جج محمد اسماعیل جسرا اور نوشین زرتاج سمیت بار کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی۔تقریب سے قبل محفل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا۔