فتح جنگ، قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 6 قمارباز گرفتار 

فتح جنگ، قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 6 قمارباز گرفتار 

ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم پڑ 6 ہزار 250 روپے ، 6 موبائل مالیتی 40 ہزار روپے اور 6 بٹیرے برآمد 

فتح جنگ( ڈیلی اٹک نیوز ویب)قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 6 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار ، نقد رقم ، موبائل اور پرندے برآمد ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف 6 افراد بابر شہزاد ، منصب خان ، ولی بادشاہ ، احمد خان ، محمد صدیق ، فقیر شاہ کو گرفتار کرکے

 

 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم پڑ 6 ہزار 250 روپے ، 6 موبائل مالیتی 40 ہزار روپے اور 6 بٹیرے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔