مزدوروں میں میر ج گر انٹ کے چیک تقسیم ، ڈپٹی کمشنراٹک

مزدوروں میں میر ج گر انٹ کے 46 لاکھ کے چیک تقسیم ، ڈپٹی کمشنراٹک

موجودہ حکومت مزدوروں کی مشکلات دور کر نے کے لیے کو شاں ہیں اور ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، علی عنان قمر کا چیک تقسیم تقریب سے خطاب 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب)ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمرنے کہا ہے کہ بزدار حکومت مزدور طبقے کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارجناح ہال اٹک میں فیکٹری مزدوروں میں میر ج گر انٹ کے چیک تقسیم کر نے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر اے ڈی لیبر سعید حید ر خان،ڈی ایم او محمد سلیم راجہ اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ مزدوروں میں 46 لاکھ کے چیک تقسیم کیے جارہے ہیں اور اس کے ذریعے ان کے معاشی مسائل حل کر نے میں مدد ملے گی۔

 

موجودہ حکومت مزدوروں کی مشکلات دور کر نے کے لیے کو شاں ہیں اور ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔

 

مزید تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمرنے کہا ہے کہ بزدار حکومت مزدور طبقے کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہارجناح ہال تحصیل کونسل اٹک میں فیکٹری مزدوروں میں میر ج گر انٹ کے چیک تقسیم کر نے کے موقع پر کیا اس موقع پر اے ڈی لیبر سعید حید ر خان،ڈی ایم او محمد سلیم راجہ ، لیبر رہنما منیر حسین بٹ ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، قاری خلیل احمد ، ندیم حیدر ، ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، کامران حیدر اور ملک مظہر حسین حیدر کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے کہا کہ مزدوروں میں فی کس ایک لاکھ روپے کے حساب سے 52 لاکھ کے چیک تقسیم کیے جارہے ہیں اور اس کے ذریعے ان کے معاشی مسائل حل کر نے میں مدد ملے گی موجودہ حکومت مزدوروں کی مشکلات دور کر نے کے لیے کو شاں ہیں اور ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر سعید حیدر کو ہدایت کی کہ یہ چیک کئی سال بعد جاری کیے گئے ہیں اور آئندہ ان کے فوری جاری کرنے کے حوالہ سے وہ پیر کے روز ان سے ملاقات کریں تاکہ اٹک کے محنت کشوں کی بچیوں کی شادی کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی میرج گرانٹ ان کو بروقت فراہم کی جا سکے بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر سعید حیدر خان نے بتایا کہ میرج گرانٹ کے یہ چیک سال 2014,2015 اور 2016 کے ہیں جن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا گیا اور اس میں صوبائی محتسب پنجاب کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جن کے سبب طویل عرصہ بعد یہ چیک ملے ان میں سے 5 افراد وفات پا گئے ہیں جبکہ 4 خواتین کو چیک تقریب کی بجائے اس طرح دے دیئے گئے اور کچھ افراد دور دراز علاقوں میں شفٹ ہو گئے ہیں یہ چیک ورکر ویلفیئر بورڈ کی جانب سے دیئے گئے ہیں اور اس کے تحت ڈیتھ گرانٹ میں 5 لاکھ ، میرج گرانٹ میں ایک لاکھ اور ٹیلنٹ سکالر کے تحت محنت کشوں کے بچوں کو ڈاکٹر اور انجینئر اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے وظائف دیئے جاتے ہیں جس کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں سینکڑوں انجینئر ، ڈاکٹر اور اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد انہی وظائف سے تعلیم حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ۔