اٹک، ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ،افسران کی شرکت

اٹک، ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ،افسران کی شرکت

میٹنگ میں ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ،انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران کی شرکت

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ،انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد ،مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فرشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم ،امن وامان کا قیام ،عوام کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس اٹک میں ضلع ہذا کے تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ،انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ضلع میں امن و امان کی صورت حال ، کرائم ، زیر تفتیش مقدمات اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتار ی سمیت دیگر امور زیر بحث آئے ۔ڈی پی او اٹک نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن کا قیام میری اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران اپنے علاقہ جات میں حکمت عملی سے موثر گشت کو یقینی بنائیں ۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز صاحبان اپنی نگرانی میں اہم پوائنٹس پر سنیپ چیکنگ کریں گے ۔اور پولیس گشت کو چیک کریں گے۔ تمام افسران اپنے علاقہ جات میں موثر طریقے سے ٹھکری پہرہ کی نگرانی کو یقینی بنائیں گے ۔
 

 منشیات فروشوں ، جوئے کے اڈوں ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف بغیر کسی سیاسی یا سماجی مجبوری کے کریک ڈاؤن کو تیز کیا جائے ۔ ڈی پی او اٹک کاکہنا تھاکہ لوگوں کی بروقت داد رسی کو یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی مظلوم کے ساتھ زیادتی یا نا انصافی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس سلسلے میں تمام تھانہ جات ، چوکیات میں وزٹر رجسٹر رکھا جائے گا جس میں آنے والے سائلین کا نام ، موبائل نمبر اور نام پولیس آفیسر جس نے درخواست گزار کو اٹنڈ کیادرج ہو گا ، جس کی ہفتہ وار ڈائری ڈی پی اوآفس ارسال کی جائے گی جس میں سے ڈی پی او اٹک خود کال کر کے درخواست گزار /سائلین سے انکے مسائل کے حل اور پولیس کے رویہ کے متعلق دریافت کریں گے ۔ تمام پولیس افسران دیانت داری اور تندہی سے ڈسپلن میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں اور اپنا مورال بلند رکھیں اور کنسٹیبلری سے اچھے سلوک سے پیش آئیں ۔