ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد احمد کا اٹک بار کا دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد احمد کا اٹک بار کا دورہ

بار اور بینچ ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اور اٹک میں بار اور بینچ کے مثالی تعاون کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی 

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سجاد احمد نے کہا ہے کہ جج کو عدالت میں کبھی غصہ نہیں آتا اور جسے غصہ آئے وہ جج نہیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور اٹک کے وکلاء کی شاندار روایات اور مثالی تعاون پنجاب بھر میں ضرب المثل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کی جانب سے دی گئی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک اسرار احمد ، جنرل سیکرٹری رانا استفاد علی خان نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے دوران سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ شیخ احسن الدین ، ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ، سینئر وکلاء شیخ وقار عظیم صدیقی ، چوہدری محمد اختر ، محمد اشفاق احمد نے بھی وکلاء کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیشن ججز راجہ امجد اقبال ، ظفر اقبال ، ارشد اقبال ، مظفر نواز ملک ، سینئر سول ججز عمر رشید ، شفقت شہباز راجہ ، کامران احمد ریحان ، سول ججز تیمور افضل ، کامران ظہیر عباسی ، وقاص مرتضی جنجوعہ ، مظہر اقبال ہرل ، خاتون سول ججز ارم نظیر ، پونم عدنان ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا افسر علی خان ، ملک ربنواز حیات ، راجہ آفتاب احمد اور خواتین و مرد وکلاء کی کثیر تعداد کے علاوہ چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، ڈاکٹر مہتاب منیر خان بھی موجود تھے۔

 

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سجاد احمد نے کہا کہ بار اور بینچ ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اور اٹک میں بار اور بینچ کے مثالی تعاون کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک اسرار احمد نے فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قصور میں مشہور زینب کیس کا 4 روز م یں فیصلہ کر کے تاریخ رقم کی اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف ہر سطح پر کی جاتی ہے قبل ازیں جنرل سیکرٹری رانا استفاد علی خان نے بھی خطاب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک اور عدلیہ کے درمیان مثالی تعاون کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔