تحریک نفاذ اردو ضلع اٹک کا سید مونس رضا کی زیر صدارت اجلاس

تحریک نفاذ اردو ضلع اٹک کا سید مونس رضا کی زیر صدارت اجلاس

تحصیل فتح جنگ کے صدر سید شبیہ الحسنین اور نائب صدر خرم خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ،اجلاس میں معروف ادیب محترم مشتاق عاجز ، طاہر اسیر ، حسین امجد نے بھی اظہار خیال کیا 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) تحریک نفاذ اردو ضلع اٹک کا ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت صدر تحریک نفاذ اردو ضلع اٹک سید مونس رضا منعقد ہوا جس میں تحصیل فتح جنگ کے صدر سید شبیہ الحسنین اور نائب صدر خرم خان نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں معروف ادیب محترم مشتاق عاجز ، طاہر اسیر ، حسین امجد نے بھی اظہار خیال کیا آغا جہانگیر بخاری ڈاکٹر شجاع اختر اعوان نے اجلاس میں بتایا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو نفاذ اردو کے فیصلوں پرعملدرآمد کیلئے درخواستیں ارسال کی گئی ہیں ۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نفاذ اردو و فروغ اردو کیلئے خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک تقریب کا انعقاد جلد کیا جائے گا ۔