سائلین کو درخواست لکھ کر دینے کیلئے تھانوں میں ڈیسک کا قیام
پہلی مرتبہ ڈی پی او آفس ، تمام ڈی ایس پی ، ایس ڈی پی اوز کے دفاتر میں درخواست گزاروں سائلین کی شکایات کے ازالے اور درخواست لکھ کر دینے کے لیے خصوصی ڈیسک بنایا گیا
اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) دکھی انسانیت کی خدمت کو اولیت دینے کے جذبہ سے سرشار اٹک کے ڈی پی او سید خالد ہمدانی جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ضلع بھر کے پولیس افسران اور ملازمین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ پولیس کے کسی بھی دفتر میں آنے والے کی عزت نفس کو کسی صورت مجروح نہ کیا جائے اور انہوں نے شہریوں کی سہولت کیلئے جو اقدامات کیے ہیں ان میں مزید بہتری لانے کیلئے اٹک کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈی پی او آفس ، تمام ڈی ایس پی ، ایس ڈی پی اوز کے دفاتر میں درخواست گزاروں سائلین کی شکایات کے ازالے اور درخواست لکھ کر دینے کے لیے ’’ڈیسک را ئٹنگ درخواست ‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
جہاں پرآنے والے سائلین کو بلا معاوضہ درخواست لکھ کر دی جائے گی ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو کم کر کے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور انہوں نے عوام کو کچہری میں موجود پیشہ ور درخواست نویسوں ،اسٹام فروشوں کو پیسے دے کر درخواست لکھوانے کے بجائے پولیس کے دفاتر میں ’’ ڈیسک رائٹنگ درخواست ‘‘ کا قیام اسی سلسلہ کی کڑی ہے جہاں آنے والے سائلین کو بلا معاوضہ درخواست لکھ کر دی جائے گی ۔