Thu
05
Dec
2024
اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) تحریک منہاج القرآن اٹک کے زیر اہتمام جامع مسجد بلال حکیم آباد میں زیر صدارت صوفی سلیم اقبال اختر خان نقیبی ، زیر انتظام خطیب جامع مسجد بلال حکیم آباد حافظ محمد زاہد عطاری منعقد ہوئی تقریب کا آغاز صاحبزادہ محمد حامد رضا خان قادری نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور آقا ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول محمد مرتضیٰ نقشبندی نے پیش کیے۔
روحانی تقریب میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے علامہ صابر کمال وٹو نے مفصل خطاب کیا روحانی تقریب میں علامہ نذیر احمد قادری ، علامہ عبدالجبار ، سید بلال شاہ ، کیپٹن ( ر ) محمد عمر خان ، تحصیل صدر تحریک انصاف قاضی بابر اعجاز ، سید سجاد حسین شاہ ، ریاض بھٹی ، حاجی عنایت ، ڈاکٹر اشرف ، ناصر اعوان ایڈووکیٹ اور اہلیان علاقہ کے علاوہ عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔