Fri
16
May
2025
اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب ) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد محمود ہمدانی کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی زیر نگرانی جاری ٹریفک آگاہی مہم کے دوران انچارج ٹریفک اٹک سٹی انسپکٹر عثمان کی جانب سے سوزوکی ، ویگن اور رکشہ سٹینڈ کشمیر چوک اٹک میں پبلک سروس وہیکل ڈرائیورز کے لیے ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا اور روڈ سیفٹی ہدایات کے بارے میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ جس میں ڈرائیورز کو روڈسیفٹی کے اصولوں اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ۔
دوران لیکچر بتایا گیا کہ اکثر ٹریفک حادثات جارحانہ انسانی رویے کی وجہ سے پیش آتے ہیں تمام ڈرائیورز نے آگاہی لیکچر کو انتہائی توجہ سے سنا اور آئندہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔