Thu
05
Dec
2024
اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) اٹک میں آٹے کی کوئی قلت نہیں، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں درجنوں مقامات پر آٹا حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے صرف اٹک شہر میں پیپلز کالونی ، ماڈل بازار اٹک اور ڈھوک فتح میں کیملپور فلور ملز سمیت دیگر مقامات پر سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں آٹا وافر مقدار میں ہے اور شہری آٹا خرید کر ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سرا رہے ہیں ۔
اٹک کی صحافی برادری بھی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی انسان دوست پالیسیوں کو سراہتی ہے ۔