محکمہ سو ل ڈیفنس اٹک کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ضلع بھر میں مختلف آئل ڈپووَں ، ورکشاپس ، کارخانوں اور دیگر صنعتی اداروں میں ان کے ملازمین کو آگ سے بچاوَ اور ہنگامی حالت سے بچنے کے لیےتربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا
اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) حکومت پنجاب کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر نگرانی محکمہ سو ل ڈیفنس ضلع بھر میں مختلف آئل ڈپووَں ، ورکشاپس ، کارخانوں اور دیگر صنعتی اداروں میں ان کے ملازمین کو آگ سے بچاوَ اور ہنگامی حالت سے بچنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے اس حوالے سے پاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو فقیر آباد میں انچارج سول ڈیفنس ساجد منہاس نے ملازمین کو آگ سے بچاوَ ، ہنگامی حالت میں آگ بجھانے کے طریقے ، انسانی جانوں کو محفوظ کرنے اور فوری منتقل کرنے کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی عملی طور پر اس کی مشق بھی کرائی ۔
ایسی ورکشاپ کا مقصد کسی بھی صنعتی ادارے میں ہنگامی حالت میں کم سے کم نقصان ، آگ سے بچاوَ اور انسانوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی تدابیر کے طریقے سکھائے جاتے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثاتی صورتحال میں کم سے کم نقصان ہو ساجد منہاس نے کہا کہ ضلع بھر میں ان اداروں میں تربیتی ورکشاپ کا عمل جاری رہے گا ۔