اٹک، ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینار و واک کا اہتمام 

اٹک، ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینار و واک کا اہتمام 

انچارج ٹریفک پولیس اٹک کی جانب سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اٹک میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز  ) ٹریفک قوانین آگاہی مہم گورنمنٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار اور واک کا اہتمام ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد محمود ہمدانی کی سرپرستی اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی نگرانی میں ٹریفک آگاہی اور روڈ سیفٹی مہم کے دوران انچارج ٹریفک پولیس اٹک کی جانب سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اٹک میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے انچارج ٹریفک اٹک سٹی انسپکٹر محمد عثمان کالج پرنسپل عزیز اللہ خان نیازی نے خطاب میں حادثات سے بچاو سے متعلق مفید معلومات اور لیکچر دیا۔

 

 اس موقع پر طلباء و اساتذہ اور سوسائٹی کے دیگر افراد نے شرکت کی انچارج ٹریفک اٹک سٹی نے طلباء و اساتذہ کو ہیلمٹ کے فوائد، ون وے ڈرائیونگ، اوورسپیڈنگ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اورروڈ ریسنگ و ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا تا کہ وہ خود کو اور دیگر روڈ یوزرز کو بھی محفوظ رکھ سکیں اور ساتھ ہی ساتھ کم عمری میں ڈرائیونگ کی شدید حوصلہ شکنی کی گئی طلباء و اساتذہ کو کمیونٹی پولیسنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا کہ کس طرح وہ ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اور جہاں بھی وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی دیکھیں تو اپنے طور پر بھی لوگوں کو ان کی غلطی کی نشاندہی کرائیں تاکہ اصلاح کے اس عمل میں اٹک ٹریفک پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے اپنا تعمیری کردار ادا کر سکیں بعدازاں اس سے متعلق واک کا اہتمام کیا گیا ۔