اٹک شہر اور گردو نواح میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا

 اٹک شہر اور گردو نواح میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا

بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہی،اس سال اٹک سے گندم کی شاندار فصل پیدا ہونے کا امکان

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) اٹک شہر اور گردو نواح میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک شہر  اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ ربیع کی فصلوں خصوصاً گندم کی فصل پر اس بارش سے انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ اور اس سال اٹک سے گندم کی شاندار فصل پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

 

 

بارش کے باعث شہر میں معاملاتِ زندگی بھی متاثر ہوئے ہیں اور لوگوں نے زیادہ تر وقت گھروں میں گزارنے کو ترجیح دی،بازار میں خریداری کرنے والوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور خریدار صرف انتہائی ضروری اشیاء کی خریداری میں مصروف دکھائی دیئے ۔