جے یو آئی اٹک کی عاملہ کا مفتی امیر زمان حقانی کی زیر صدارت اجلاس
جے یو آئی کو مضبوط اور منظم کرنے کے لئے یونین کونسل اور تحصیل لیول پر شمولیتی کیمپ لگائے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ
اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) جمعیت علمائے اسلام اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کی آواز پر لبیک کہے گی جے یو آئی کو مضبوط اور منظم کرنے کے لئے یونین کونسل اور تحصیل لیول پر شمولیتی کیمپ لگائے جائیں گے ہر کارکن کے گھر پر جمعیت کا پرچم لگانے کے ہفتہ پرچم کشائی بھی منایا جائے گا جس کا افتتاح تحصیل ہیڈ کوارٹر سے ہو گا ان خیالات کا اظہار سرپرست جے یو آئی مفتی سید امیر زمان حقانی، امیر جے یو آئی سید زرغون شاہ، اور جنرل سیکرٹری ابراہیم فانی نے جے یو آئی اٹک کی عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا اس موقع پر مولانا عبدالوحید صدیقی، قاری طارق محمود، قاری فخر الدین رازی،طارق محمود ضیفی،علی رحمان بابا و دیگر عاملہ اراکین موجود تھے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے فیصلے بھی پڑھ کر سنائے گئے اور ان پر عملدرآمد کے لئے مشاورت سے متفقہ فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں ان رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جے یو آئی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے موجودہ نا اہل اور دھاندلی زدہ حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمن نے عوامی امنگوں کے مطابق تحریک آزادی مارچ چلائی جس میں اٹک کی جماعت نے بھی بھرپور کوشش کر کے اپنا حصہ ڈالامفتی امیر زمان حقانی سید زرغون شاہ اور ابراہیم فانی نے کہا کہ جے یو آئی ایک مذہبی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جو قانون اور آئین کے دائرے میں اسلامی نظام کے نفاذ اور شعائر اسلامی و دینی مدارس اور ختم نبوتﷺ کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے جے یو آئی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے جماعتی پالیسی کے مطابق شمولیت کیمپ پرچم کشائی ہفتہ سمیت یوم یکجہتی کشمیر پر بھرپور ریلی نکالنے کے لئے تیاری شروع کردی گئی ہے ۔