شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت اجلاس

شجر کاری مہم 15 فروری سے ضلع بھر میں شر وع کی جائے گی جس میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے،علی عنان قمر
اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) شجر کاری مہم کے سلسلہ میں اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہواڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ضلع بھرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس ضیغم نواز چوہدری ، اسسٹنٹ کمشنرز،چیف افسران اور دیگر سر کاری افسران نے شر کت کی محکمہ جنگلات کے افسران نے آمدہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں شر کاء کو بر یفنگ دی اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ شجر کاری مہم 15 فروری سے ضلع بھر میں شر وع کی جائے گی جس میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے اور اس ضمن میں تمام سر کاری ،نیم سر کاری اور نجی ادارے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں گے درخت ہمارے ما حول کی بقاء اور سلامتی کے ضامن ہیں۔
اس لیے ضروری ہے کہ معاشر ے کا ہر فرد اپنا فر ض ادا کر تے ہوئے اپنے حصے کا پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال کا انتظام بھی کر ے پودوں کے حصول کے لیے محکمہ جنگلات اٹک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے کہا کہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں موَثر نگرانی کے لیے وہ ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں کے دور ہ کریں گے ۔