ہماری کمپنی سٹوڈنٹ ویزا کیلئے بہترآگاہی فراہم کرتی ہے، طاہر رحمن 

ہماری کمپنی سٹوڈنٹ ویزا کیلئے بہترآگاہی فراہم کرتی ہے، طاہر رحمن 

پاکستانی ذہین طلبہ انتہائی کم اخراجات میں کینیڈا میں سٹوڈنٹ ویزا پر اعلی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، چیف ایگزیکٹو مائیگراکون کمپنی

اٹک( ڈیلی اٹک نیوز ) پاکستانی ذہین طلبہ انتہائی کم اخراجات میں کینیڈا میں سٹوڈنٹ ویزا پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ان طلبہ کی راہنمائی کے لئے ملک بھر میں سیمینار کرا رہے ہیں اس حوالے سے 10 فروری کو اٹک میں سیمینار ہو گا اس سیمینار میں طلبہ کو ویزا کے حصول اور جعل سازوں سے بچنے کے لئے بھی آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ پیسے کی لالچ میں کوئی ان کا مسقبل تباہ نہ کر سکے ان خیالات کا اظہار تحریک پاکستان کے معروف رہنما سابق صدر انجمن تاجران ، نگران اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک ماسٹر رشید الرحمن خان مرحوم کے بیٹے سیکرٹری اطلاعات انجمن تاجران پنجاب ، صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان کے بڑے بھائی مائیگراکون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر رحمن نے پاکستانی سٹوڈنٹس جو کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

 

 ان کے نام اٹک شہر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا طاہر رحمان نے پاکستانی سٹوڈنٹس کو پیغام دیا کہ کس طرح وہ اپنی اعلیٰ تعلیم کینیڈا میں جاری رکھ سکتے ہیں اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جعلی کنسلٹنٹس سے کس طرح بچا جا سکتا ہے وہ پاکستانی سٹوڈنٹس جو کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں وہ کس طرح ان کے مشورے سے کم اخراجات میں کینیڈا میں اپنی تعلیم مکمل کر سکتے ہیں طاہر رحمن ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں اور پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمیناز بھی کرا رہے ہیں اٹک شہر میں 10 فروری بروز پیر کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس نزد دارالسلام کالونی میں بھی سیمینار کرا رہے ہیں کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ و طالبات 10 فروری کو ہونے والے سیمینار میں شریک ہو کر مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔