عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، سید یاور بخاری

عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، سید یاور بخاری

 چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری سے رہائش گاہ پر عوامی مسائل حل کرنے کیلئے مختلف وفود کی ملاقاتیں

  اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری کی جانب سے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید اعجاز حسین بخاری کی رہائشگاہ پر لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے لگے۔ سید یاور عباس بخاری کی جانب سے عوام کے لیے ریلیف مہیا کرنے کا وعدہ۔ لوگوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

یاور عباس بخاری نے عوام کے مسائل انتہائی دلچسپی سے سنے اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے 

 

 

کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر سائلین نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔