سرکاری نرخوں پرعملدرآمد کیلئےاسسٹنٹ کمشنر اٹک کوشاں

 سرکاری نرخوں پرعملدرآمد کیلئےاسسٹنٹ کمشنر اٹک کوشاں

 جنت حسین نیکو کارہ کی دلچسپی سے عوام کو ریلیف مہیا ہونے لگا،سرکاری نرخناموں پر سختی سے عملدرآمد کی وجہ سے قیمتوں میںکمی 

 اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) اشیائے خورد و نوش کو سرکاری نرخوں پر مہیا کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکو کارہ کی دلچسپی سے عوام کو ریلیف مہیا ہونے لگا۔ سبزی منڈی کے دوروں اور سرکاری نرخناموں پر سختی سے عملدرآمد سے غریبوں کی مشکلات میں کمی آنے لگی۔ خصوصاً آٹا وافر مقدار میں سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے خصوصی احکامات اور ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکو کارہ سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل نظر آتی ہیں ۔ وہ علی الصبح سبزی منڈی میں جا کر طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔

 

 فلور ملوں کو ان کی خصوصی ہدایات کے مطابق اٹک کے مختلف آٹا پوئنٹس پر سرکاری نرخ 805روپے فی 20کلو کے بجائے 795روپے میں عوام کو دستیاب ہے۔ عوامی سماجی حلقوں میں ضلعی انتظامیہ کے احسن اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتطامیہ کی خصوصی دلچسپی سے ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔