کلین اینڈ گر ین پر وگرام کے ذریعے ملک سر سبزو شاداب ہو گا، ملک امین اسلم

 کلین اینڈ گر ین پر وگرام کے ذریعے ملک سر سبزو شاداب ہو گا، ملک امین اسلم

 ضلع اٹک پورے پاکستان کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہےڈی سی آفس اٹک میں کلین اینڈ پر وگرام کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت 

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز)وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گر ین پر وگرام کے ذریعے ملک سر سبزو شاداب ہو گا اور اس کے ذریعے سبز انقلاب آئے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں کلین اینڈ پر وگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع بھر کے محکموں کے افسران نے شر کت کی۔ڈی سی اٹک نے وفاقی مشیر کو ضلع بھر میں کلین اینڈ گر ین پرو گرام کے تحت جاری سر گر میوں پر تفصیلی بر یفنگ دی۔بر یفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹک کی تمام تحصیلوں میں سر سبز و شاداب پر وگرام کے تحت صفائی،شجر کاری اور انسداد تجاوزات مہم تیزی سے جاری ہے جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران،سرکاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے بھر پور طر یقے سے حصہ لے رہے ہیں۔

 

اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے و زیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ملک کو صاف کر نا ہے اور اس اہم ذمہ داری میں پورے پاکستان کی عوام کو بھی شامل کر نا ہے۔صفائی ہمارا نصف ایمان ہے جس پر ہمارے دین کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گر ین پر وگرام زیادہ موثر کر نے کے لیے پکار کے نام سے ہیلپ لائن بھی قائم کی جارہی ہے اور اس ضمن میں عملدرآمد جلد شر وع ہو جائے گا۔ملک امین اسلم نے ضلعی انتظامیہ خصوصاڈی سی اٹک علی عنان قمر اور اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک پورے پاکستان کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدا یت کی کہ وہ صفائی کے خلاف کام کر نے والوں کو جر مانہ کر یں اور اس سے پہلے خصوصی آگاہی مہم چلائیں۔اس کے علاوہ ملک امین اسلم نے ریلوے پار ک بحالی کے احکامات بھی جاری کیے۔بعد ازاں انہوں نے شاپنگ بیگز کے استعمال سے متعلق ایک سیمینارمیں بھی شر کت کی۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 55ارب شاپنگ بیگز استعمال ہو رہے ہیں جن سے ماحول کو شدید خطر ات لاحق ہیں۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کپڑے کے تھیلے استعمال کر یں۔وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بعد میں لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈ یم میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔