پنجاب حکومت طبی سہولیات فراہم کر نے کیلئے کو شاں ہے، یاور بخاری
عوام کو ہر ممکن طبی سہولیا ت فراہم کی جارہی ہیں اوراس کے ساتھ صحت کے شعبے میں دیگر تر قیاتی کا م بھی جاری ہیں، اسفند یار بخاری ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو
اٹک (ڈیلی اٹک نیوز)چیئر مین پی اے سی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبہ بھر کی عوام کو طبی سہولیات فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہیں اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے ان خیا لات کا اظہاراسفند یار بخاری ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔چیئر مین پی اے سی نے ہسپتا ل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر جاری تعمیر اتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اسفند یار بخاری ہسپتال کو اپ گر یڈ کیا جارہا ہے۔اس کے ساتھ اٹک میں دو سو بستروں پر مشتمل ماں اور بچے کا ہسپتال کی تعمیر،اسفندیار بخاری ہسپتال میں پانچ سو بیڈز کاا ضا فہ،نر سنگ کالج کا قیام اورجی ٹی روڈ پر ٹر اما سنٹر کا قیام بھی شامل ہے۔ سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن طبی سہولیا ت فراہم کی جارہی ہیں اوراس کے ساتھ صحت کے شعبے میں دیگر تر قیاتی کا م بھی جاری ہیں۔