عالمی برادری کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلوائے، ملک امین اسلم
کشمیریوں کا ہے اور بھارت کی دہشت گر د فوج نے اس پر غاصبانہ قبضہ کر رکھاہے، اٹک میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر ریلی سے خطاب
اٹک (ڈیلی اٹک نیوز)وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور بھارت کی دہشت گر د فوج نے اس پر غاصبانہ قبضہ کر رکھاہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر ایک ریلی کی قیادت کر تے ہوئے کیا۔ریلی میں ڈی سی اٹک علی عنان قمر،اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ اور حاضر ین کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ مودی اس دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے
جس نے پچھلے چھے ماہ سے اسی لاکھ کشمیر یوں کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے اور انہیں اس ضمن میں زندگی گذارنے کے لیے بنیادی سہولیا ت تک میسر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی قیادت میں پوری قوم موثر انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری بھارتی مظام کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلوائے جس کا ان سے وعدہ اقوام متحدہ کی قر اردادوں میں کیا گیا تھا۔