‘‘ ورلڈ کینسر ڈے’’ پولیس لائن اٹک میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

‘‘ ورلڈ کینسر ڈے’’ پولیس لائن اٹک میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

کینسر کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ میں خون کا عطیہ دینے والوں کا جذبہ قابل تعریف ہی نہیں قابل تقلیدبھی ہے،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز)  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر  آئی جی پنجاب جناب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق اٹک پولیس کا سند س فاؤنڈیشن کے تعاون سے ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر پولیس لائن اٹک میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا  انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل عبدالرحمٰن ، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اٹک محمد اشفاق  ڈسٹرکٹ بار پریزیڈنٹ اسرار خٹک ،میڈیا نمائندگان  ،سول سوسائیٹی ،سکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات اور زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

 

تمام مہمانوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے  بلڈ ڈونیشن کیمپس کے کامیاب انعقاد پر اٹک پولیس کو مبارک باد پیش کی اور اٹک پولیس کے افسران کے اس جذبہ انسانیت کو سراہا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اٹک اور دیگر مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اس قسم کے کیمپس کاانعقاد عوام اور پولیس کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا عوام کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھاکہ خون کا عطیہ دینا انسانیت کی بہترین خدمت ہے۔کینسر کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ میں خون کا عطیہ دینے والوں کا جذبہ قابل تعریف ہی نہیں قابل تقلیدبھی ہے۔