جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس

 مقبو ضہ کشمیر کے شہر یوں کو درجہ اول کا پاکستانی شہر قرار دیا جائے تاکہ و ہ بغیر ویزہ و پاسپورٹ کے پاکستان کاسفر کریں، اعلامیہ

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پرکشمیر ایشوپر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر کے شہر یوں کو درجہ اول کا پاکستانی شہر قرار دیا جائے تاکہ و ہ بغیر ویزہ و پاسپورٹ کے پاکستان کاسفر کریں دفتر خارجہ اور دوسرے کلیدی عہدوں سے قا دیانیوں کو بر طرف کر دیاجائے کشمیر کی حسا سیت کے تنا ظر میں مو ثر ما نیٹرنگ کے لئے کشمیرکے لئے مستقل نائب وزیر خارجہ بر ائے امور کشمیر مقر ر کیاجائے آزادی کشمیر کے لئے جہا د فی سبیل اللہ ہی واحدآپشن ہے حکومت پو ری تو جہ کو جہاد فی سبیل اللہ کے لئے ذہنا ً اورعملاً تیار کرے ہم اعلان کر تے ہیں کہ کشمیر کے لئے ہم پاک فو ج کے شا نہ بشا نہ لڑنے کے لئے تیا ر ہیں یہ بات آل پارٹیز کانفرنس میں جو دفتر جماعت اسلامی میں زیر صدارت ضلعی امیر جماعت اسلامی سردار امجد علی خان منعقد ہوئی

 

 

 جس میں جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب اقبال خان ، سابق امیدواران پنجاب اسمبلی بریگیڈئیر سردار عاصم نواز خان ، محمد اقبال ملک ، ضلعی کوارڈینیٹر میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، ضلعی ترجمان تحریک انصاف عمران خان حضروی ، تحصیل صدر مسلم لیگ ( ن ) شاہنواز شانی بھائی ، ضلعی سیکرٹری جنرل جے یو پی علامہ نیاز حسین اعوان ، ضلعی امیر تنظیم اسلامی مبشر عارف ، ضلعی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا محمد ابراہیم ثا قب الحسینی ، ضلعی منتظم جمعیت طلبہ عربیہ مولانا عبدالمجید ، ضلعی صدر اتحاد العلماء مولانا نعیم اللہ ، ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ دلشاد حسین جنجوعہ ، صدر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر نور حسین ملک ، ضلعی صدر الخدمت فاءونڈیشن ندیم عباسی ، رہنما مسیحی اتحاد پیٹر جاوید جانسن یوپی چرچ نزد جنرل بس اسٹینڈ ، ضلعی رہنما آل پاکستان پرائیویٹ سکو لز مینجمنٹ ایسوسی ایشن محمد مشتاق ملک ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضاخان ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، سابق چیئرمین یونین کونسل شینکہ مولانا جابر علی خان ، امیر جماعت اسلامی پی پی 1 خالد محمود ، امیر جماعت اسلامی میاں جنید ، سیاسی، مذہبی،صحافی اور اقلیتی رہنما اور ریٹائرڈ آرمی آفیسر نے شرکت کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ضلع اٹک کی سیا سی ،مذہبی وسماجی تنظیموں کا یہ نما ئندہ اجتماع محسو س کر تا ہے کہ پاکستان کی شہ رگ کشمیر عا لمی ضمیر کی بے حسی اور تا جرانہ مفا دات کی اسیر دنیا نے مسئلہ کشمیر کو بد ترین صورتحال سے دو چار کر دیا ہے تاریخ کا سب سے بڑا انسانی المیہ رونما ہو نے کو ہے مگر عالمی بر ادری کی سرد مہری کی وجہ سے دنیا اس ایشو پر بات کرنے سے بھی احتراز کر رہی ہے۔