اٹک کینٹ ، کامرہ کینٹ اور سنجوال کینٹ میں حلقہ بندی کا کام شروع

 اٹک کینٹ ، کامرہ کینٹ اور سنجوال کینٹ میں حلقہ بندی کا کام شروع

حلقہ بندی 7 فروری تک ،10فروری سے 17فروری تک حتمی شکل ،17فروری کے بعد کینٹ بورڈ میں حلقہ بندی فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر اٹک کینٹ ، کامرہ کینٹ اور سنجوال کینٹ میں حلقہ بندی کا کام شروع ہو گیا ہے 7 فروری تک حلقہ بندی ہو گی جبکہ 10فروری سے 17فروری تک حتمی شکل دے کر 17فروری کے بعد مذکورہ کینٹ بورڈ میں حلقہ بندی فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی ان خیالات کا اظہار ضلعی الیکشن کمشنر اٹک محمد آصف نے اپنے دفتر میں ملاقا ت میں کیا ہے اس موقع پر ضلعی آفیسر الیکشن کمیشن سید ضیغم الطاف بھی موجود تھے محمد آصف نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ حلقہ بندی آفیسر ہیں 

 

جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر اٹک کینٹ بورڈ مشتاق احمد چاچڑ، اٹک اور سنجوال جبکہ کامرہ کینٹ کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عبداللہ حلقہ آفیسر ہوں گے انہوں نے کہا کہ 17فروری کے بعد کینٹ بورڈ دفاتر میں فہرستیں لگا دی جائیں گی 19فروری سے 4مارچ تک اعتراضات وصول کیے جائیں گے جبکہ 5مارچ سے 19مارچ تک ریجنل الیکشن کمشنر حلقہ بندی اتھارٹی سردار نذر عباس ان اعتراضات کی سماعت کریں گے 20مارچ سے فیصلے سنائے جائیں گے جبکہ تینوں کینٹ بورڈ کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 27مارچ 2020کو جاری کر دی جائے گی ۔