آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چاہیے،سید یاور بخاری
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں اٹک میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تحصیل کونسل ہال اٹک میں سیمینار کا اہتمام
اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں اٹک میںیوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تحصیل کونسل ہال اٹک میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری تھے۔ تقریب ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عنصر حیات ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) چوہدری عبدالماجد، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسےن نیکو کارہ ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان کے علاوہ ضلعی افسران ،سیاسی ، سماجی و مذہبی ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید یاور عبا س بخار ی نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چاہیے۔کشمیریوںکو آزادی نہ دےکر انکا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے۔185 دن کے مسلسل کر فیو اور جبری قید نے معاملات زندگی مفلوج کر کے رکھ دیئے ہیں۔ انسانی حقوق کی پا مالی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوںکے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کے لیےکو شاں ہیں اور آج بھارتی حکومت ان پر آر ایس ایس کی ایما پر ظلم وستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہیں ہے ۔ ظلم وستم کے ذریعے کشمیریوںکے حق خود ارادیت اور آزادی کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔
ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی عوام کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ،جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حق تھا مگر انگریزوں نے بھارت کے ساتھ ساز باز کر کے خطے کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کر دی۔ وہ دن دور نہیںجب کشمیری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی اور وہ آزاد فضاءمیں سانس لیں گے اور آزاد زندگی بسر کریں گے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی مخصوص آئینی حیثیت تبدیل کر کے اقوام متحدہ کے معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور جو بچہ بھی پاکستان میں پیدا ہوتا ہے وہ پہلے کشمیر کا لفظ سیکھتا ہے ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آج کے مشکل ترین حالات میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھیں۔ تقریب میں حا ضرین کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔آخر میں کشمیر ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ جس میںمیں تمام شعبہءزند گی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شر کت کی۔