Thu
05
Dec
2024
اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفس اٹک میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کانسٹیبل ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفس اٹک میں پبلک سروس کمشن کے ذریعے ڈیپارٹمنٹل پروموشن پانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی صدر اٹک عبدالرحمٰن کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے ۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ تمام افسران کی ترقی پانے کے بعد ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ۔تمام افسران اپنے اگلے عہدوں پر ایمانداری ،نیک نیتی اور خدمت کے جذبہ سے فرائض سرانجام دیں۔