ہر پاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، جماعت اسلامی اٹک
بھارت پوری ڈھٹائی کے ساتھ کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے،سیکرٹری جنرل اقبال خان، سردار امجد علی خان
اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) ہر پاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے بھارت پوری ڈھٹائی کے ساتھ کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے مسئلہ کشمیر کا ایک ہی حل الجہاد ہے مملکت خداداد پاکستان جو کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا اسے اسلامی فلاحی ریاست میں عملاً تبدیل کرنے سے ہی کشمیر ایشو پایہ تکمیل کو پہنچے گا 5 اگست کو ہندو بنیے نے کشمیر پر جو اعلامیہ جاری کیا اس سے حکومت کو عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اٹک کے تاریخی چوک فوارہ میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اقبال خان تھے جبکہ صدارت امیر ضلع سردار امجد علی خان نے کی قبل ازیں لالہ زار ہاکی سٹیڈیم گرائونڈ سے چوک فوارہ تک کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان ، حافظ محمد بلال ، شہاب رفیق ملک ، محمد اقبال ملک ، شہید کیپٹن اسفند یار بخاری کے والد ڈاکٹر محمد فیاض بخاری ، امیر زون خالد محمود ، تنظیم اسلامی کے امیر مبشر عارف ، جے یو پی کے سرپرست علامہ رفاقت علی حقانی ، سرپرست ایم ایس ایف حاجی محمد اکرم اور دیگر نے کی ریلی جب سول بازار سے گزرتی ہوئی چوک فوارہ پہنچی تو جلسہ کی صورت اختیار کر گئی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی شمالی پنجاب اقبال خان نے کہا کہ بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ آزادی کشمیر کی تحریک کو ظلم اور بربریت سے روک لے گا اور نہ ہی سات آٹھ لاکھ فوج کے وحشیانہ استعمال اور طاقت کے ذریعے زیادہ دیر تک دبا سکے گا کشمیریوں کو زیادہ دیر تک نہ ہی غلام رکھ سکے گا 5 فروری یو م یکجہتی کشمیر پوری پاکستانی قوم بلا تفریق کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے
امیر ضلع سردار امجد علی خان نے کہا کہ 5 فروری پورا پاکستان 30 سالوں سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن مناتی چلی آرہی ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ویسے ہی نہیں کہ دیا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور حقیقت بھی یہی ہے تاہم افسوس کا مقام ہے کہ حکومت پاکستان اور اس کے حکمران اس طرف سے آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں انہیں اپنی خارجہ پالیسی موَثر طور پر اپنانے کی ضرورت ہے دفتر خارجہ اور دوسرے کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو بر طرف کیا جائے جو حقیقی معنوں میں کشمیر کی آزادی میں رکاوٹیں ڈالتے رہتے ہیں جلسہ سے سابق چیئر مین یونین کونسل شینکہ مولانا جابر علی خان ، ڈپٹی سیکرٹری عمر وقاص ، امیر زون خالد محمود ،امیر شہر میاں محمد جنید، محمد اقبال ملک، سابق کونسلر بلدیہ اٹک شہاب رفیق ملک ، دلشاد جنجوعہ ،تنظیم اسلامی کے امیر مبشر عارف ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی ڈویژن محمد ضیا الدین ، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع اٹک عبد المجید ، شہید کیپٹن اسفند یار بخاری کے والد ڈاکٹر محمد فیاض بخاری اور کلیریکل یونین کے سیکرٹری امداد حسین اعوان نے بھی خطاب کیا ۔