حسن ابدال، زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق

سن ابدال، زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق

گاوں غرشین میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے

حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز )زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں خونریز تصادم نیایک شخص کی جان لے لی۔6افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں واقع گاوں غرشین میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والوں میں کامران ولد رحمت۔احتشام ولد رحمت۔رحمت خان ولد فقیر۔شاکر۔ولد رحمت نویدولد اسد اور ایک راہگیر ریاض شامل ہیں جبکہ صداقت نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں گروپوں میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا اور اس سے قبل بھی متعدد بار جھگڑے ہو چکے تھے۔

 

شدید زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبعی امداد مہیا کی گئی۔پولیس واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور واقع کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔