شہری پولیو مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کر یں،ڈپٹی کمشنر اٹک

 شہری پولیو مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کر یں،ڈپٹی کمشنر اٹک

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدا یات کی روشنی میں ضلع اٹک میں آمدہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں افتتاحی تقریب ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو میں منعقد ہو ئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر تھے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر حضرو ملیحہ ایثار، چیف آفیسر سردار آفتاب خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر اسد اسماعیل، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محسن اشرف اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطر ے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔محکمہ صحت اٹک کے افسران نے بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ پولیو مہم  17 فروری سے 21 فروری تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال سے کم عمر292000وں کو پولیو کے قطر ے پلائے جائیں گے اور اس اہم کا م

 

 کو مکمل کر نے کے لیے 953 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں،جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائیں گی۔اس کے علاوہ ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی خصوصی ٹیمیں موجود ہوں گی۔ڈی سی اٹک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ پولیو مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کر یں اور عمر بھر کی معذوری سے بچنے کے لیے بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائیں۔